ڈی کیپریو اور جینیفر لارنس نئی فلم میں خلانورد بن گئے

'ڈونٹ لک اپ' کا ٹریلر جاری، 10 دسمبر کو امریکی سینماز میں دکھائی جائے گی، نیٹ فلکس پر 24 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلمساز ایڈم میکے کی بنائی گئی کامیڈی فلم ‘ڈونٹ لک اپ’ رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور جینیفر لارنس اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم میں امریکہ کی سیاسی تقسیم کو دکھایا گیا ہے۔ کاسٹ میں کئی اور بہترین اداکار میرل اسٹریپ، راب مورگن، جوناح ہل، مارک رائیلینس، کیٹ بلینچٹ، ٹائلر پیری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹ مین کا نیا ٹریلر جاری، شائقین رابرٹ پیٹنسن کے دیوانے

اداکار اذان سمیع نے اپنے ڈرامے کا ٹریلر مداحوں کے لیے جاری کردیا

لیونارڈو ڈی کیپریو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈونٹ لک اپ 10 دسمبر سے تھیٹرز کی زینت بنے گی جبکہ 24 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کردی جائے گی۔

ڈی کیپریو اور جینیفر نے ڈاکٹر رینڈل منڈی اور ڈاکٹر کیٹ کا کردار ادا کیا ہے جو کہ معمولی سے خلا نورد ہیں۔

ان دونوں کو حکومت یہ حکم دیتی ہے کہ پورے امریکا کا سفر کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ ایک بہت بڑا شہابِ ثاقب زمین پر گرنے والا ہے۔

اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات اور دونوں خلانوردوں کا امریکی صدر سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کرنا نہایت مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر