میتھیو ہیڈن کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اردو میں جذباتی پیغام

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاکستان اپنی نئی مہم کا آغاز کل سےبنگلادیش کے خلاف کررہا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بنگلادیش کے دورے پر گئی ہوئی ٹیم پاکستان کل سے بنگلادیش کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی مہم کا آغاز کرے گی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ بلے باز میتھو ہیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردو میں پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اسلام و علیکم پاکستان! میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.”

یہ بھی پڑھیے

مرینا اقبال ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کمنٹری کریں گی

29 سال بعدپاکستان کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں. شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔ پاکستان زندہ باد۔”

میتھیو ہیڈن کے پیغام کو سراہتے ہوئے نعمان حمید نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے لکھا ہے کہ ” وعلیکم السلام! میتھیو ہیڈن، ہم پاکستانی پہلے آپ کو صرف ایک عظیم بلے باز کے طور پر ہی جانتے تھے، لیکن اب ہمیں پتہ چلا آپ ایک عظیم بلے باز سے زیادہ انسانوں کی مدد کرنے والے عظیم انسان ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے لیے اور آپ کی فیملی کے لیے۔ اس سب کے لیے بہت شکریہ۔”

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش روانہ ہو گئی تھی جہاں وہ کل سے تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز کرےگی۔

کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیموں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی  اور حسن علی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر