میری بھاگ دوڑ کے دن ختم ہو گئے: شعیب اختر
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں گھٹنے کی تبدیلی کے بعد شائد وہ چل نہیں پائیں گے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ، جنہیں راولپنڈی ایکسپریس بھی کہا جاتا ہے، اپنے گھٹنے کی مکمل تبدیلی کے بعد دوڑ نہیں پائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ "میرے بھاگنے کے دن ختم ہو گئے ہیں اور بہت جلد آسٹریلیا میلبورن میں گھٹنے کی تبدیلی کے لیے جا رہا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیے
دوسرا ٹی 20 میچ:پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:شاہینوں نے ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کردیا
راولپنڈی ایکسپریس نے سوشل میڈیا پر خبر کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
My running days are over as am leaving for total knee replacement in Australia Melbourne very soon 🥲🤞. pic.twitter.com/1sO6dHESPJ
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 21, 2021
ان کے چاہنے والوں اور مداحوں نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مداحوں نے ان کی سرجری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ان کے مداحوں میں سے ایک لکھا ہے کہ "ان گھٹنوں نے کمال کیے ہیں! اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے۔”
واضح رہے کہ اسپیڈ اسٹار کے پاس 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند پھینکنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
شعیب اختر آسٹریلیا کے بریٹ لی کے ساتھ کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔









