فریدہ پنٹو کے گھر ننھے مہمان کی آمد
بالی ووڈ اداکارہ نے بچے کا نام رومی رکھ دیا، تصاویر میں بچے کا چہرہ ظاہر نہیں ہونے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ فریدہ پنٹو کے یہاں ننھے مہمان کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کوری ٹرین کے نام ایک پوسٹ میں بچے کے نام کا اعلان کیا اور اس کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔
پیر کو فریدہ پنٹو نے اپنے ننھے سے بچے کی تصویر شیئر کی جو کہ کوری ٹرین کے سینے پر سورہا تھا، ایک اور تصویر میں فریدہ بچے کو اپنے گلے سے لگائے ہوئے تھیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
سکھر میں خاتون کے ہاں دو سروں والے بچے کی پیدائش
مشکل آپریشن، ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش
انہوں نے بچے کا چہرہ تصویر میں چھپا دیا تھا، فریدہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ڈیڈی کوری، میں آپ کو مبارک باد دیتی ہوں، آپ میرے شوہر، دوست اور زندگی کے ساتھی ہیں۔
آپ کو والد کے روپ میں دیکھ کر مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے اور مستقل جاگتے رہنے والی ممی کو بھی ایک وقفہ مل گیا ہے۔
فریدہ نے مزید لکھا کہ زندگی کو ساتھ گزارنے کے لیے میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں اور آپ سے بےپناہ محبت کرتی ہوں۔
آخر میں اداکارہ نے کہا کہ رومی رے، تم ایک خوش قسمت بچے ہو۔
فریدہ پنٹو نے رواں برس جون میں حمل سے ہونے کا اعلان کیا تھا، 26 اکتوبر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے احساسات کا اظہار کیا تھا۔
View this post on Instagram









