گرفتاری کیلیے تیار ہوں، کنگنا رناوٹ نے بولڈ تصویر شیئر کردی
کنگنا نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اندرا گاندھی کے اقدامات کی تعریف کی، سکھوں کو کہا کہ یہ خالصتانی دہشتگرد ہیں۔
کنگنا رناوٹ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اس میں کوئی شک باقی نہیں رہا۔ بالی ووڈ اداکارہ بہت بےخوف ہیں اور ان کے ذہن میں جو آتا ہے وہ نتائج کی پروا کیے بغیر کہہ دیتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سکھ کمیونٹی کو خالصتان تحریک کے حمایتیوں سے تشبیہ دی اور اسی بات پر ان کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ سارہ خان 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری
کنگنا نے بلآخر بہت دنوں بعد اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی دی اور نہایت مضحکہ خیز انداز میں ایسا کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنی نہایت بولڈ تصویر شیئر کی جس میں وہ چھوٹی سی اسکرٹ پہنے ہوئی ہیں اور ایک ہاتھ میں شراب کا گلاس تھام رکھا ہے۔
یہ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ نیا دن، نئی ایف آئی آر، اگر وہ مجھے گرفتار کرنے آگئے تو آج میں اس موڈ میں ہوں۔
دریں اثنا پیر کے روز کنگنا رناوٹ کے نام پر ایف آئی آر درج کی گئی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر سکھ برادری کو ‘خالصتانی دہشتگرد’ کہہ کر مخاطب کیا۔
یہ مقدمہ ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایک شہری کی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس نے کنگنا کے خلاف سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب اور نفرت انگیز بیانات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اندرا گاندھی کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘خالصتانی دہشتگرد شاید حکومت کو آج پریشان کر رہے ہیں لیکن ہمیں ایک عورت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ واحد خاتون وزیراعظم نے ان کو اپنی جوتی کے نیچے کچلا تھا’۔