کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری

کترینہ کیف کی چھوٹی بہن کی فلم انڈسٹری میں آمد پر سلمان خان بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف انڈین اداکارہ کترینہ کیف کی بہن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔ ازابیل کیف کی پہلی فلم کی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اداکار پلکٹ سمراٹ کے ساتھ فلم ‘سسواگاتم خوش آمدید’ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ازابیل کیف نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی پہلی جھلک کو شیئر کیا۔ دونوں نے گانے کی شوٹنگ کی تصویر پر تبصرے میں لکھا ‘نمستے، آداب، اب ہوگی جلدی آپ سے ملاقات’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)

فلم میں پلکٹ سمراٹ امن نامی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو کہ دہلی سے تعلق رکھتا ہے۔ دوسری طرف ازابیل نور کے کردار میں نظر آئیں گی جس کا تعلق آگرہ سے بتایا گیا ہے۔

پلکٹ سمراٹ کا دعویٰ ہے کہ فلم میں ازابیل اور ان کی کیمسٹری دھماکے دار ہوگی۔ کترینہ کیف کی بہن کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ازابیل بہت محنتی ہیں اور سیٹ پر تمام لوگ ان سے متاثر ہوجاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت متنازع بیانات کے باعث پھر پھنس گئیں

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

کترینہ کیف کی چھوٹی بہن کی فلم انڈسٹری میں آمد پر بالی ووڈ کے ٹائیگرسلمان خان بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر فلم کی جھلک شیئر کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ جس پر ازابیل کیف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ اب تک منظرعام پر نہیں آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر