خودکشی کرنے والے میڈیا ورکر فہیم مغل کی بیوہ اور 6یتیم بچے امداد کے منتظر
وفاقی یا صوبائی حکومت نے حال پوچھا نہ کوئی صحافتی یا سماجی تنظیم مدد کوآئی، بیوہ نے امداد کے حصول کیلیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول لیا

کراچی میں مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشی کرنے والے میڈیا ورکر فہیم مغل کی بیوہ اور 6بچے بے یار و مدد گار رہ گئے۔
میڈیا ورکر فہیم مغل کی بیوہ اور6 یتیم بچوں کو وفاقی یا صوبائی حکومت نے پوچھا نہ کوئی میڈیاہاؤس مدد کو آیا ۔صحافتی اور سماجی تنظیموں کو بھی بیوہ اور بچوں کا حال پوچھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔حالات سے مجبور شہزادی فہیم نےایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول لیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں بیروزگار میڈیا ورکر کی مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی
میڈیا چند ہاتھوں میں ہونے سے پاکستان کا بڑا نقصان ہورہا ہے،فواد چوہدری
کراچی کے روزنامہ ایکسپریس کے سابق پیج میکر محمد فہیم مغل نے بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر جمعرات 25نومبر کو خودکشی کرلی تھی۔مرحوم کی تجہیز و تکفین کا انتظام کچھ صحافیوں نے کیا تھا جبکہ سماجی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے مرحوم کی بیوہ اور بچوں کی کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم تدفین کے بعد کسی حکومتی شخصیت نے بیوہ اور بچوں کا حال پوچھا نہ کسی میڈیا ہاؤس کو مدد کی توفیق ہوئی۔ جے ڈی سی کے ظفر عباس نے بھی تاحال کوئی مدد نہیں کی ہے۔
مرحوم کی بیوہ نے حالات سے مجبو رہوکرامداد کے حصول کیلیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔بیوہ اور بچوں کی مدد کے خواہشمند مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں اس نمبر03171133749 پر شازیہ فہیم کو امدادی رقوم ارسال کرسکتے ہیں۔شازیہ فہیم کا شناختی کارڈ نمبر 42201-5096690-4 ہے۔









