امریکی فوج اور ہالی وڈ ایک ساتھ کام کرتے ہیں
امریکی فوج کے اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم آرمی اور ہالی وڈ دونوں ہی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں

امریکی محکمہ دفاع اور ہالی ووڈ کا دیرینہ تعلق ہے، امریکہ کا یہ ادارہ تقریباً 100 سالوں سے مختلف فلم سازوں کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کا مقصد فوج سے متعلق کہانیوں کو ناظرین تک درست طریقے سے پیش کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ حساس معلومات کا انکشاف نہ ہو۔
امریکی ریاست لاس اینجلس میں آفس آف پبلک افیئرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ٹم ہائیڈ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آرمی اور ہالی وڈ دونوں ہی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، اور اس حوالے سے مسلح فوج میں ایک شعبہ بھی ہے جو ہالی وڈ کا رابطہ دفتر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہالی ووڈ اداکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بڑے فین نکلے
ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے بالی ووڈ ری میک کی تیاری
It’s #Oscars90 Sunday and did you know the #DoD works with #Hollywood to ensure the #military is correctly portrayed in films? Find out how these partnerships work: https://t.co/LX3Q52SwQ6.
Be sure to follow our #Oscars coverage over on @DoDOutreach! #cooljobs #KnowYourMil pic.twitter.com/OKnDTiMFkV
— Department of Defense 🇺🇸 (@DeptofDefense) March 5, 2018
انھوں نےبتایا کہ ہم دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں، اور فلم سازوں کی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پراجیکٹس کی تکمیل کےلئے مختلف تنصیبات تک رسائی کو محفوظ انداز میں ممکن بناتے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ اگر کسی فلم ساز کو اہم تنصیابات تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اس سے متعلق فوج کے عسکری ماہرین کے ساتھ رابطہ کرکے فلمسازوں کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلمسازوں کو ایئر فورس کی حساس تنصیابات یا جہازوں کی عکسبندی کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ایک مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہوتا ہے اور اس کےلئے مرحلہ وار تجزیہ کرنے کے بعد ایئر فورس کے تفریحی رابطہ دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولین واٹسن سے رابطہ کیا جاتا ہے اور وہی اس کے لئے اجازت نامہ جاری کرتے ہیں ۔









