ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے بالی ووڈ ری میک کی تیاری

بالی ووڈ فلم دی انٹرن میں بگ بی امیتابھ بچن اور دیپیکا پادوکون کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ میں ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کا ری میک بننے جارہا ہے اور اس فلم میں دیپیکا پادوکون  کے مدمقابل سپر اسٹار امیتابھ بچن اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پدوکون ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے بالی ووڈ ری میک کو پروڈیوس کریں گی۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی اب اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

دیپیکا نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے اس ری میک کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر انڈسٹری کے خاص ساتھی اداکار کے مدمقابل کام کریں گی۔ دیپیکا نے اپنے پیغام میں امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے دی انٹرن کے ری میک میں خوش آمدید کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

یہ بھی پڑھیے

کیا دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیپیکا پدوکون اور امیتابھ بچن اس سے پہلے بالی ووڈ فلم پیکو میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ امیتابھ بچن سے پہلے یہ کردار آنجہانی اداکار رشی کپور کو دیا گیا تھا لیکن وہ گذشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

سال 2015 میں ہالی ووڈ فلم دی انٹرن ریلیز کی گئی۔ کامیڈی ڈرامہ فلم میں اداکار رابرٹ دی نیرو اور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ انڈین فلم دی انٹرن کی ہدایتکاری کے فرائض امیت شرما انجام دیں گے جبکہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر