دپیکا پاکستانی ڈیزائنر کی فین ہوگئیں

دپیکا، فراز منان کی ڈیزائن کردہ  ہاتھی دانت سے بنی ساڑھی زیب تن کیئے ہوئے ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ، فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی اداکارہ نے  پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی تخلیق زیب تن کرکے پاکستانی مداحوں کو ایک خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

پاکستانی برائڈل ڈریس ڈیزائنر   فراز منان نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر معروف بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون  کی  تصاویر شیئر کی جس میں اداکارہ فراز منان کی ڈیزائن کردہ  ہاتھی دانت سے بنی ساڑھی زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

کیا دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں؟

دیپیکا فلموں کے لیے خاوند سے زیادہ معاوضے کی طلبگار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

دپیکا پڈوکون کی  فیشن کنسلٹنٹ شالینا ناتھانی نے بھی گذشتہ روز دپیکا پڈوکون کا فوٹو شوٹ  اپنے افیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں   اداکارہ نے  فراز منان کی ڈیزائن کردہ ہاتھی دانت سے تیارکردہ منفرد  ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں، اداکارہ نے سبز زمرد  سے تیار کردہ ہ ہار اور بندے بھی پہنے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

واضح رہے کہ 2003 سے فیشن ڈیزائنگ میں  کیریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی برائڈل  ڈیزائنر فراز منان  کا شمار ایشیا کے معروف ترین ڈیزائنرز میں ہوتا ہے  جو کئی بالی وڈا داکاراؤں کے ڈریس ڈیزائن کرچکے ہیں  جن میں سے اداکارہ کرینہ کپور اکثر ان کے ڈیزائن کردہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں جب کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا شوٹ منان کے دلہن کے لباس کا تھا ۔

متعلقہ تحاریر