کیا دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں؟
دیپیکا پاڈوکون نے ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تو مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پادوکون کی نئی تصویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑگئی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ دپیکا نے اپنے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے۔
تصویر میں دیپیکا پادوکون سرجھکائے مسکرارہی ہیں۔ اداکارہ نے تبصرے میں فروری لکھا ہوا ہے۔ پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس کیےہیں۔ کچھ الجھن کا شکار ہوئے تو کچھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Ye kya BAAT huyi..photo Daal diya aur February likh diya 🤔
— Nikhil (@MeNikhil2) February 1, 2021
متعدد صارفین نے دپیکا اور رنویر سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد کا اندازہ لگایا۔
At first I thought you will be posting a pic being pregnant like Anushka and Kareena.
— Perpendicular 🇮🇳🇮🇳🏹🚜🏹🚜🏹 (@mohsin27121988) February 1, 2021
یہ بھی پڑھیے
امیتابھ بچن کی نواسی جاوید جعفری کے بیٹے کی محبت میں مبتلا
ایک خیال یہ بھی ہے کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ کی نئی فلم 83 سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے تو شاید اداکارہ نے فروری کو فلم کی ریلیز کا مہینہ قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ فلم میں رنویر کپل دیو اور دیپیکا پادوکون ان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

دوسری جانب دپیکا نے 2 روز قبل ٹوئٹر پر ایک کھانا پکانے کے شو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا بہت جلد۔
Coming Soon! #BakeOff pic.twitter.com/NpEqsYlAfR
— Deepika Padukone (@deepikapadukone) January 29, 2021
چند صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کی نئی تصویر ان کے نئے کوکنگ شو کی ہی ایک کڑی ہے ۔