بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف  کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) تعینات

گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ ہیں، آئندہ برس کے آغاز میں  جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی

 بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں   جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی کم ہوجائے گی، بس قوم نے گھبرانا نہیں ہے، شوکت ترین

 

منی بجٹ کی تیاریاں مکمل، 1700 اشیا مہنگی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گیتا نے آئی ایم ایف میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کی ذمے داری سنبھالنے پرآمادہ ہوگئی ہیں۔

کرسٹینا جارجیوا نے مزید کہا خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ کرونا نے ہمارے رکن ممالک کو درپیش میکرو اکنامک چیلنجز کے پیمانے اور دائرہ کار میں اضافہ کیا ہے،  میں سمجھتی ہوں کہ عالمی سطح پر معروف میکرو اکنامسٹ میں شمار کی جانے والی گیتا گپتا کے پاس بالکل وہی مہارت ہے جس کی ہمیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کے کردار کے لیے ضرورت ہے۔عالمی سطح کی میکرواکنامسٹ  ہونے کے ساتھ ساتھ فنڈ میں  بطور چیف اکنامسٹ  کئی سال کا تجربہ انہیں منفرد طور پر اہل بناتا ہے اور وہ صحیح وقت پر صحیح شخص ہیں۔

بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول)بننے کا اعزاز حاصل  ہورہا ہے۔فنڈز کا کام کبھی وبا کے دور سے زیادہ   اہم نہیں رہا۔رکن ممالک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے  میں مدد فراہم کرنے کیلیے میں اپنے ساتھیوں  کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

متعلقہ تحاریر