زکربرگ نے واٹس ایپ کا نیا فیچر اپنی اہلیہ کے موبائل پر استعمال کردیا
ڈس اپیئرنگ میسجز کی پالیسی کے تحت 7 دن کے ساتھ اب صارفین کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے اور 90 دن کے 2 نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے
عالمی شہرت یافتہ معروف ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈس اپیئرنگ میسجز کی نئی پالیسی کو متعارف کراکر صارفین کو ایک بڑی پریشانی سے نجات دلا دی ہے۔
انٹر نیٹ ہماری زندگیوں کا لازمی جز بن گیا ہے اور انٹر نیٹ کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں عزیزواقارب کے ساتھ رابطوں اور دفتری امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ تفریحی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی پیغام رساں ایپ وائٹس ایپ بھی اب ہماری زندگیوں کا اہم حصہ بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک کی بندش، مارک زکربرگ کو 12کھرب روپے کا جھٹکا
ایپل کا بڑا اعلان، ہر ملازم کو 1000 ڈالر بونس ملے گا
واٹس ایپ جہاں ہمارے لئے انتہائی اہم ہوگئی ہے وہیں اس سروس کے باعث موبائل فونز کی اسٹوریج کا مسئلہ بھی بہت سارے صارفین کےلئے حل طلب تھا ، ر صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں تاہم اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔اس مقصد کے لیے کمپنی نے واٹس ایپ کے فیچر ڈس اپیئرنگ میسجز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ڈس اپیئرنگ میسجز کی پالیسی کے تحت 7 دن کے ساتھ اب صارفین کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے اور 90 دن کے 2 نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والی چیٹ کے اسکرین شاٹ کو لینا ممکن ہے یعنی پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا مگر کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یعنی جب میسجز طے کردہ وقت پر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر اس فیچر کو بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیا جائے تو تمام نئی ون آن ون چیٹس منتخب کردہ دورانیے میں چیٹ ونڈوز سے غائب ہوجائیں گی اور کمپنی نے یہ سہولت بھی اس فیچر میں شامل کردی ہے تاہم تمام صارفین تک اس کے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
فیس بک (میٹا) اور واٹس ایپ کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس نئی اپ گرٹڈ پالیسی کے متعارف ہونے کےبعد پہلا تجرباتی پیغام اپنی اہلیہ کو بھیجا پریسیلا چن کو بھیجا اور اس کا اسکرین شاٹ اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم آج واٹس ایپ پر اپنے صارفین کےلئے تمام گفتگو کو سات سے نوے دنوں کے درمیان ختم کرنے کا اختیاری آپیشن متعارف کرارہے ہیں جس کے بعد تمام پیغامات کو ہمیشہ آپ کے موبائل فون میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔