عرفان خان کو معلوم تھا زیادہ برس نہیں جی سکیں گے، نصیر الدین شاہ

سینئر بالی ووڈ ادکار نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عرفان خان کی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔

نامور بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اپنی وفات سے دو برس پہلے ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ جی نہیں سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ عرفان کی بیماری کے وقت کئی دفعہ ان سے فون پر بات ہوئی، میری ان سے اس وقت بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن میں علاج کروا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

‘تو یہیں ہے’ کے ساتھ شہناز گل کی اسکرین پر واپسی

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ عرفان خان نے بہت بہادری کے ساتھ اپنی بیماری سے جنگ لڑی اور اس میں تمام لوگوں کے لیے سبق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان کہتے تھے ‘میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آ رہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ اپنی موت کو قریب سے دیکھ سکیں اور خوش دلی سے اسے قبول کر لیں؟’

نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ عرفان خان جیسے شخص کا اس دنیا سے رخصت ہونا بہت بڑا نقصان ہے لیکن یہ ہمارے اختیار سے باہر کی بات ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان پچھلے برس 29 اپریل کو انتقال کر گئے تھے، وہ بہت عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

متعلقہ تحاریر