انسٹاگرام نے نوجوانوں کا وقت بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
صارف نئے فیچر پر 10 منٹ، 20 منٹ اور 30 منٹ کے دورانیہ کے وقت کے استعمال کی حد لگاسکتے ہیں

سماجی رابطوں کی نمائدہ کمپنی فیس بک نے انسٹاگرام کو نوجوانوں کےلئے ویب سائٹ کو مزید دوستانہ بنانے اور غیر ضرورت وقت گزارنے سے بچانے کےلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد باالخصوص نوجوانوں کو ان کے قیمتی وقت کو بچاناہے۔
صارف اس نئے فیچر کو سیٹنگز میں جاکر اس قابل استعمال بنا سکتے ہیں جس پر 10 منٹ، 20 منٹ اور 30 منٹ کے دورانیہ کے وقت کے استعمال کی حد لگاسکتے ہیں۔ آپشن کھولنے کے بعد پورے اسکرین پر اسکرین الرٹ آجاتا ہے جو ایپ کو بند کرنے سے متعلق پوچھتا ہے۔ اس کے بعد آپ انسٹاگرام سے کچھ دیر کےلیے دور ہوجائیں گے اور دیگر کام کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بعد اسنیپ چیٹ بھی ڈاؤن
فیس بک کی بندش، مارک زکربرگ کو 12کھرب روپے کا جھٹکا
انسٹاگرام نے ایپ پر غیرضروری وقت گزارنے والے صارفین کیلئے وقفے کا نیا آپشن پیش کیا گیا ہے جسے پہلے اسے امریکہ اور برطانیہ میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے تمام صارفین کے لیے اسے پیش کردیا جائے گا۔
سربراہ انسٹاگرام کے ایڈم میسوری نے اپنے پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ اس انسٹاگرام کے آپشن کو بطورِ خاص نوجوانوں اور بچوں کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایپ کے اندر ہی تعلیمی پلیٹ فارم بھی بنائے گی جس کی بدولت والدین کو سوشل میڈیا کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس طرح والدین اپنے بچوں سے انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گفتگو کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر ایسی کئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے وقت کے ضیاع میں انسٹااگرام سب سے زیادہ شرح رکھتا ہے جبکہ ماہرینِ نفسیات نے انسٹا گرام کو نئے ذہنی عوارض کی وجہ بھی قرار دیا ہے ۔









