بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور  امریتا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

کرینہ اور امریتا کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ امریتا اروڑا جو قریبی دوست بھی ہیں    عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں ، دونوں اداکاراؤں کو حالیہ ممبئی  کی پارٹیز میں  کورونا وائرس  سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے بغیر دیکھا گیا تھا جس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں اداکاراؤں سے یہ   دیگر لوگوں تک بھی  منتقل ہوا ہوگا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  کرینہ کپور اور امریتا اروڑا حال ہی میں، ممبئی میں کرشمہ کپور اور ملائکہ اروڑہ کے ساتھ بھی دیکھا گیا ، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کرینہ اور امریتا کے رابطے میں آنے والے لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا

بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

واضح رہے کہ  ان سے قبل بھارت کے سینئر اداکاراور فلم ساز راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور ، اداکار اکشے کمار ، بھارتی کرکٹر اکسر پٹیل سمیت دیگر  کئی معروف ادکار اور فنکار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر