تنخواہوں کی عدم ادائیگی: "آپ” نیوز کے 4 صحافیوں نےانتظامیہ پر مقدمہ کردیا

ملک ریاض نے چینل 2018 میں خریدا تھا جس کے بعد سے یہاں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی

پاکستان میں میڈیا اوگنائزیشنز گذشتہ چند سال سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ اسی دوران کئی معروف نیوز چینلز میں متعدد بار ڈاؤن سائزنگ کی گئی ، کئی ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے نوکریوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر تو اب اس شعبے کا حصہ بن چکا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے مالک اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے یہ چینل 2018 کے اوائل میں خریدا تھا جس کے بعد سے یہاں مبینہ طور پر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر شروع ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایک اور نیوز چینل بند ہوگیا، صحافتی تنظیمیں خاموش

آزادیءِ اظہار رائے کا علمبردار جنگ اخبار سوشل میڈیا کے خلاف برسرپیکار

آپ نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عمران میر نے ایک نجی نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چینل میں ملک بھر سے تقریبا 650 کے قریب ملازمین  کا روزگار لگا ہوا تھا ، چینل بالکل ٹھیک چل رہا تھا اور مالکان کو ریٹنگ کے معاملے پر بھی کوئی شکایت نہیں تھی۔تاہم گذشتہ سال  2020  میں ماہ اپریل میں  چینل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز کو چلانا ممکن نہیں رہا ،اس لیے فوری طور پر آج سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جا رہی ہے ۔

آپ نیوز ٹی وی

انہوں نے بتایا کہ نشریات اچانک بند کرنے سے پہلے مالکان نے پیشگی اطلاع نہیں دی تھی، مالکان سے جب چینل بند کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ اس چینل کا لائسنس ان کے نام نہیں ہوسکا اور دیگرتکنیکی وجوہات بھی ہیں لہٰذا چینل بند کر رہے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہ  چینل کی بند ش کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا  کہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14سے 15اپریل کو ادا کردی جائیں گی ۔اپریل سے 11مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21اور 22اپریل کو ادا کردی جائے گی تاہم تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی جس کے باعث آپ نیوز ٹی وی کے متاثرہ چار صحافیوں نے تنخواہ بقایاجات کی وصولی کیلئے سان میڈیا کمپنی (بحریہ ٹاؤن اینڈ ملک ریاض ) کیخلاف سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا  جس کے بعد عدالت نے 14 دسمبر کا سمن جاری کردیا ۔

متعلقہ تحاریر