کراچی، ایک ہی دن میں دو خواجہ سرا قتل
ایک خواجہ سرا کو جناح اسپتال کے عقب میں واقع کرسچن کالونی، دوسرے کو کالا پل کے قریب قتل کیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
کراچی کے علاقے صدر میں واقع جناح اسپتال کی مسیحی کالونی میں ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کے بالکل عقب میں واقع مکان سے خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پریانتھا کمارا کا قتل: رانا ٹنگا کی وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف
کراچی میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کا قتل معاشرے میں عدم برداشت کی انتہا
دوسری طرف ایک اور خواجہ سرا کو کالا پل کے نزدیک قتل کیا گیا۔ جینڈر انٹریکٹیو الائنس نے اس حوالے سے ٹویٹ پوسٹ کی ہے جس میں وارداتوں کی مختصر تفصیل شامل ہے۔
Two trans women have been killed today, one in the morning and another just right now near Kala Pull and I’m at Jinnah Hospital right now with her body.
This is Karachi, and we are helpless and hopeless. What is Sindh Government doing to protect us? pic.twitter.com/l9juinySCD
— GIA Pakistan (@GIApakistan) December 14, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ سرا جناح اسپتال کے احاطے میں کھڑے ہو کر قاتلوں کی گرفتاری اور حکومت کے سخت ایکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔