بیگاری بند کی تعمیر کھٹائی کا شکار، چیف ڈرافٹ آفیسر نے من پسند افراد کو ٹھیکہ دے دیا
چیف ڈرافٹ آفیسر ضمیر بھنگر نے کرپشن کی تحقیقات سے بچنے کےلیے سیاستدانوں کے ڈیروں کے چکر شروع کردیے ہیں۔
کشمور کا بیگاری بند کرپشن کی نظر ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ کے دفتر میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گڈو بیراج کے چیف ڈرافٹ آفیسر نے اسٹون پچنگ آبکلانی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دے کر اربوں روپے کما لیے ہیں۔
بیگاری بند کی اسٹون پچنگ آبکلانی کی مد میں چیف ڈرافٹ میں گڈو بیراج ضمیر بھنگر کی جانب سے اپنے بیٹے عرفان بھنگر ، امجد بھنگر اور داماد قربان بھنگر کی کمپنیوں کے نام ٹھیکے جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت نے کالجز میں داخلے کیلئے نئی شرط عائد کر دی
ناظم جوکھیو قتل کیس، مدعی مقدمہ نے بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ کردیا
کشمور کے شھری گلشیر احمد چنہ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی آفس میں درخواست دائر کرانے کے بعد اینٹی کرپشن لاڑکانہ کے افسر حرکت میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے بیگاری بند کی آبکلانی اسٹون پچنگ اسپشل پروگرام کی مد میں ھر سال ھونے والی اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف کشمور کے شیری سینئر صحافی گلشیر احمد چنہ کی جانب سے اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی آفس میں درخواست دائر کرانے اور میگا کرپشن اسکینڈل اخبارات میں شائع ہونے کے بعد زرائع سے ملی ہوئی معلومات کے مطابق اینٹی کرپشن لاڑکانہ آفس کے افسر حرکت میں آگئے ہیں۔
زرائع کے مطابق اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیف ڈرافٹ آفیسر گڈو بیراج ضمیر بھنگر نے کرپشن کر کے سکھر میں پانچ کروڑ کے بنگلے ،پلاٹ اور پیٹرول پمپس بنائے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات سے بچنے کے لیے گڈو بیراج کے چیف ڈرافٹ آفیسر ضمیر بھنگر نے سیاست دانوں کے گھروں کے چکر لگانے شروع کر دیے ہیں۔
یاد رہے کے گزشتہ سال بھی بیگاری آبکلانی کی مد ھونے والے ٹینڈر میں 80 سے زائد ٹھیکیداروں نے حصہ لیا تھا جن کو کرپشن کے بے تاج بادشاہ ضمیر بھنگر نے پچاس پچاس ہزار روپے دے کر راضی کرنے کے بعد اپنے بیٹے عرفان بھنگر امجد بھنگر اور داماد قربان بھنگر کی کمپنی قربان اینڈ کو کمپنی کے نام سے بغیر کسی کام کروانے کے سندھ سرکار کی جانب سے جاری ھونے والے اربوں روپوں کو چونا لگا دیا تھا۔

اس سلسلے میں سیاسی سماجی رہنمائوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیب سکھر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر چیف ڈرافٹ میں گڈو بیراج ضمیر بھنگر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی جائے تو سندھ سرکار کے لوٹے گئے اربوں روپے واپس ھو سکتے ھیں









