سندھ حکومت نے کالجز میں داخلے کیلئے نئی شرط عائد کر دی

ہماری خواہش ہے پرائیویٹ کالج کی کوئی سیٹ خالی نہیں رہے

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کالجز میں داخلے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد مارکس کی شرط پر دیے جائیں گے۔ سندھ کے پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے سربراہان سے ملاقات میں  ڈاکٹرعذرا پیچو کا کہنا تھا کہ  سندھ میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد مارکس کے شرط پر دیے جائیں گے۔

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے  کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، جس کے مطابق پرائیوٹ کالجز داخلہ کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ کالجز کے سندھ میں  تمام قانونی معاملات پر ان کے ساتھ ہیں ، پی ایم سے کی طرف سے کسی بھی اقدام کو سندھ میں قانونی سطح پر روکا جائے گا ، ہماری خواہش ہے پرائیویٹ کالج کی کوئی سیٹ خالی نہیں رہے، سندھ کے ڈومیسائل پر ایڈمیشن میں ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کا اسکول بھینسوں کا باڑہ بن گیا

کراچی کا اسکول کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

پرائیویٹ کالجز میں داخلہ کے لیے سندھ کے بعد دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پھر بلوچستان کے بچوں کو ایڈمیشن میں ترجیح دی جائے۔ وزیر صحت سندھ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں 29 پرائیویٹ  انسٹیٹیوٹس ہیں، جس میں 17 میڈیکل اور 12 ڈینٹل کالجز ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بات زیر غور آئی کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لیے پبلک سیکٹر سے ایٹمیٹنگ یونیورسٹی کا انتخاب کیا جائے۔ پرائیویٹ کالجز کے لیے ایڈمیٹنگ یونیورسٹی نہ صرف داخلہ کے معاملات کو دیکھے گی بلکہ آئندہ داخلہ کے معاملات کے سلسلے میں پی ایم سی کے اقدامات کا قانونی سطح پر بھی سامنا کرے گی۔

متعلقہ تحاریر