زینب قیوم نے ثناء بچہ کو لاجواب کردیا
خاتون اینکر پرسن ثناء بچہ نے ٹوئٹ کیا کہ کاش کہ صحافت کا بھی فرانزک کیا جاسکتا، جس پر اداکارہ زینب قیوم نے جواب میں لکھا کہ انشاء اللہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ضرور کیا جاسکے گا۔

معروف ماڈل واداکارہ زینب قیوم نے سینئر خاتون صحافی، اینکر پرسن اور فلمساز ثناء بچہ کو لاجواب کردیا۔ سینئر خاتون صحافی، اینکر پرسن اور فلمساز ثناء بچہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ کاش کہ صحافت کا بھی فرانزک کیا جاسکتا۔
جس پر ماڈل واداکارہ زینب قیوم نے جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ انشاء اللہ صحافت کا بھی فرانزک پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت ضرور کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیئے
احمد نورانی کے نہلے پر اے آر وائی نے دہلا مار دیا
اینکر پرسن اور سینئر صحافی ثناء بچہ کا معروف امریکی فرانزک کمپنی کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو جعلی نکلنے بھانڈا پھوڑنے کے بعد ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی ارشد شریف کی جانب سے امریکی فرانزک فرم کے تحت تصدیق کی جانے والی آڈیو لیک کی رپورٹ کو سامنے لایا گیا تھا۔
🤲🏻In sha Allah with PMDA
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) December 15, 2021
خیال رہے کہ اس سے پہلے سینئر صحافی احمد نورانی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی جانب سے آڈیو لیک کی خبر کو برطانیہ میں نشر کردیا گیا۔









