احمد نورانی کے نہلے پر اے آر وائی نے دہلا مار دیا

اے آر وائی نیوز چینل نے آڈیو لیک کی خبر کو برطانیہ میں نشر کرکے احمد نورانی کے چیلنج کا جواب دیدیا۔ اس طرح بال اب واپس احمد نورانی کے کورٹ میں آگئی

سینئر صحافی احمد نورانی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی جانب سے آڈیو لیک کی خبر کو برطانیہ میں نشر کردیا گیا۔
گزشتہ روز احمد نورانی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

احمد نورانی کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ اے آر وائی کا بے چینی سے انتظار ہے کہ وہ برطانیہ اور امریکہ میں میرے اور ثاقب نثار کی آڈیو کو بے نقاب کرے تاکہ میں قانونی نوٹس بھیج سکوں اور اس کے خلاف کارروائی کر سکوں۔ میں اب تک مایوس ہوں۔ براہ کرم خبریں برطانیہ اور امریکا میں چلائیں۔ صرف پاکستان میں یہ نیوز چینلز جھوٹ بول سکتے ہیں اور بدنام کر سکتے ہیں۔ بزدل ہونا چھوڑ دو۔


واضح رہے کہ امریکی فرانزک فرم کی جانب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کا فرانزک معائنہ کرنے کی تصدیق سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سقوط ڈھاکا پر بھارت کا گھناؤنا اور جھوٹ پر مشتمل کردار بے نقاب

اس آڈیو میں دو افراد کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمات پر بحث کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر