بلوچستان حکومت اور ‘گوادر کو حق دو’ تحریک میں معاہدہ ہوگیا
صوبائی حکومت نے تحریکی رہنماؤں کی طرف سے پیش کیے گئے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے رہنماؤں کے سامنے دستخط کیے۔

مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں پچھلے کئی دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو آج ‘گوادر کو حق دو’ تحریک کے دھرنے میں گئے تھے اور دھرنے کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے تھے۔
دھرنے کےشرکاء کےسامنے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ امید ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
وزیراعلی کی موجودگی میں گزارش کی کہ عملدرآمد پر نظر رکھیں گے۔ گوادر اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کےلیے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہے گی pic.twitter.com/Kj6xIeIl1F— Maulana Hidayat ur Rehman Baloch (@MHidayatRehman) December 16, 2021
وزیراعلیٰ اور تحریک کے رہنماؤں کے مابین مذاکرات کامیاب رہے جس کے فوراً بعد مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایران میں اساتذہ کا ملک گیر احتجاج، 28 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ
نسلہ ٹاور کی مسماری کے خلاف متاثرین کا احتجاج ،پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
چند روز پہلے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ‘حق دو گوادر کو’ تحریک کے احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیا تھا اور وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال کو وہاں پہنچنے کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان حکومت اور ‘گوادر کو حق دو’ تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے میں حکومت نے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
معاہدے کی رو سے گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی، سرحد کے ذریعے تجارت کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دی جائے گی۔
معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکران ڈویژن میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی اور ویزراعلیٰ بلوچستان گوادر کے ماہی گیروں کیلیے خصوصی پیکج بھی دیں گے۔
ایکسپریس وے متاثرین کا دوبارہ جائزہ لے کر انہیں معاوضہ دیا جائے گا، ‘گوادر حق دو تحریک’ لے کارکنوں پر درج مقدمات ختم کردئیے جائیں گے۔
معاہدے کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ ماہی گیروں کی مدد کیلیے ڈپٹی کمشنر آفس لائحہ عمل تیار کرے گا، وفاقی اور صوبائی اداروں میں معذوروں کے کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
کوسٹ گارڈ اور کسٹم پکڑی گئی کشتیاں اور لانچوں کو ریلیز کرنے میں تعاون کریں گے۔









