اداکارہ کیارا ایڈوانی آڈی انڈیا کی پہلی خاتون سفیر بن گئیں

اداکارہ لگژری سیڈان کی مالک بالی ووڈ شخصیات کی فہرست میں بھی شامل،کار کلیکشن میں Audi A8L کااضافہ کرلیا

بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلمیں دینے کے بعد اداکارہ کیارا ایڈوانی اس وقت کامیابی کی پہچان بنی ہوئی ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے انڈیا میں  لگژری کاریں بنانے والی جرمن کمپنی آڈی انڈیا کی پہلی خاتون سفیر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

شاہد کپور کی سپر ہٹ فلم کبیر سنگھ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ آڈی کی لگژری سیڈان کی مالک بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہوگئی ہیں ۔انہوں نے اپنی کار کلیکشن میں Audi A8Lکا اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان خان نے کترینہ اور وکی کو 3 کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دے دی

اداکار مانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیلیے تیار، حرا مانی خوشی سے نہال

جرمن لگژری کار ساز کمپنی نے  اپنے ٹوئٹ  کے ذریعے  کیارا ایڈوانی کوبھارت میں اپنی سفیر بنانے کا اعلان کیا۔کمپنی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترقی اور تخلیقی صلاحیتیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ ہمیں کیارا ایڈوانی  کوآڈی  کا تجربہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہے۔ٹوئٹ کے ساتھ اداکارہ کی چمچماتی لگژری کا ر کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ  کیارا ایڈوانی مزاحیہ فلم  جگ جگ جیو کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہی  ہیں۔ فلم میں ورون دھون، انیل کپور، نیتو سنگھ کپور، منیش پال اور پراجکتا کولی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ وہ کامیڈی ہارر فلم بھول بھلیا 2 میں بھی کارتک آریان اور تبو کے ساتھ نظر آئیں گی۔

متعلقہ تحاریر