فواد خان ڈزنی سیریز مارویل میں سپر ہیرو بنیں گے
حالیہ انٹرویو میں فواد خان نے تصدیق کی کہ وہ مارویل سیریز میں نظر آئیں گے لیکن اپنے کردار اور کہانی کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فواد خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ڈزنی کی آنے والی سیریز مس مارویل میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے اپنے کردار کے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ اس پروگرام کے لیے شوٹنگ میں حصہ لینا ایک زبردست تجربہ تھا۔
View this post on Instagram
مس مارویل میں کمالہ خان کا کردار ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے جو کہ ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی ہے جو کہ ایوینجرز کی مداح ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فہد مصطفیٰ مہنگائی کے باعث جیکٹ نہ خریدسکے
فواد خان چالیس برس کے ہوگئے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
کمالہ ایوینجرز میں شامل ہونے کی کوشش کرتی ہے جب تک کہ اس کو غیر مرئی قوتیں حاصل نہیں ہوجاتیں۔
کاسٹ میں ارامس نائٹ، میٹ لنٹز، ساگر شیخ، رش شاہ، زینبیہ شروف، موہن کپور، یاسمین فلیچر اور دیگر شامل ہیں۔
مس مارویل اگلے سال موسم گرما میں ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا، یہ پروگرام بیشا علی نے تخلیق کیا ہے۔









