اداکار عدنان صدیقی ” ایلون مسک “کے نقش قدم پر چل پڑے؟
ایلون مسک کی طرح اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں،مشورہ درکار ہے، عدنان صدیقی
کیا اداکار عدنان صدیقی ایلون مسک کے نقش قدم پر چل پڑے؟اداکار نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے اہم معاملے پر تجویز طلب کرلی۔
اداکار عدنان صدیقی نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ تجاویز درکار ہیں ۔
Inspired by Elon Musk, I am also thinking of quitting acting and taking up something else as profession. Suggestions?
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 17, 2021
یہ بھی پڑھیے
میٹھا ضرور کھائیں لیکن وزن پرتوجہ رکھیں، عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر ترک ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری
یادرہے اداکار عدنان صدیقی اداکاری کے علاوہ سیلون کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔اداکار ان دنوں اپنے دوست اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ دبئی کے دورے پر ہیں۔
Inspired by Elon Musk, I am also thinking of quitting acting and taking up something else as profession. Suggestions?
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 17, 2021
اداکار نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام آئی ڈی پر اس حوالے سے ایک وڈیو شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ بہت امیر،بہت خوبصورت اور بہت معزز اعجاز اسلم کے خرچ پر دبئی روانہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے سینئر اداکار وں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بالی وڈ اورہالی وڈ کی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ عدنان صدیقی سلطان صلاح الدین ایوبی پر ایک تاریخی سیریز بھی بنارہے ہیں جوکہ پاکستان اور ترکی کی مشترکہ کاوش ہوگی۔