فیس بک نے جاسوسی کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا

فیس بک نے دعویٰ کیا ہے اس وسیع نیٹ ورک نے ہیکنگ ٹولز اور سینکڑوں شخصیات کا استعمال کیا ہے جس کا مقصد صحافیوں اور سیاستدانوں کی نگرانی تھا۔

فیس بک جاسوسی کرنے والا ایک بڑے نیٹ ورک سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی سائبر سیکیورٹی نے ایک یونیورسٹی کے تعاون سے جاسوسی کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جاسوسی کرنےوالے ایک بڑے نیٹ ورک نے صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی کیلئے ہیکنگ ٹولز اور سیکڑوں جعلی شخصیات کا استعمال بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سٹیزن لیب، ٹورنٹو یونیورسٹی کے ڈیجیٹل حقوق کے تحقیقی مرکز نے مبینہ طور پر ایک نگرانی کرنے والی فرم سائٹروکس کے ذریعے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ناقدین میں شمار ہونےوالے سابق مصری صدارتی امیدوار ایمن نور کے فون پر اسپائی ویئر دریافت کیا ہے۔

میٹا محققین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہماری مہینوں طویل تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہدف بنانا درحقیقت اندھا دھند ہے اور اس میں آمرانہ حکومتوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ناقدین بھی شامل ہیں۔

سات سرویلنس فرموں اور تنظیموں جن کی میٹا نے تحقیقات کی ہیں وہ کلائنٹس کو موبائل فون میں دراندازی کرنے کے لیے استعمال میں آسان ہیکنگ ٹولز سے لے کر اہداف کی نگرانی کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے متعدد خدمات پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر