پشاور : بیلٹ پیپر اور دھاندلی کا معاملہ ، خاتون پریزائڈنگ آفیسر کاشوہر بھی گرفتار
بیوی سے ملنے آیا تھا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں بے گناہ ہوں۔

بیلٹ پیپر اور دھاندلی کے معاملے پر خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کے بعد دھاندلی میں ملوث ان کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کڑی نگرانی میں ملزم حلیم شیرازی کو تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حلیم شاہ شیرازی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار اور پی ٹی آئی میڈیا سیل کے انچارج بھی ہیں۔
خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کے شوہر نے گرفتاری کےبعد کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں۔ اپنی بیوی سے ملنے آیا تھا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں بے گناہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
این اے 133 کی نشست پر ضمنی انتخاب کا دنگل جاری، 199 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار
4 نشستوں پر ضمنی انتخابات نے 2 جانیں لے لیں
خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کے شوہر کی گرفتاری کےبعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نےکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتخابی مواد محفوظ ہے، جو نئے عملے کو ریٹرننگ افسر کے سامنے حوالے کیا جائے گا۔ کہیں سے بھی دھاندلی کی اطلاع آئی تو عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاہم تحقیقات کے بعد جو بھی عمل میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔









