شعیب ملک کے بھتیجے بھی بہترین بیٹسمین نکلے

محمد ہریرہ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں محمد ہریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ہریرہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کے بھتیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جانئیے ٹیم پاکستان کی 2021ء میں ریکارڈ توڑ کارکردگی

پاکستان نے ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

قائداعظم ٹرافی میں ناردرن ٹیم کی نمائندگی کرنے والے محمد ہریرہ نے بلوچستان ٹیم کے خلاف ٹرپل سنچری بنائی۔

محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری اس سیزن میں ہونے والی دوسری ٹرپل سنچری ہے، 19 برس کے ہریرہ نے صرف 327 بالز پر 300 رنز بنائے۔

ہریرہ سے پہلے مشہور بیٹسمین جاوید میانداد نے 17 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنائی تھی اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی تھے۔

مجموعی طور پر نوجوان بیٹسمین ہریرہ دنیا کے آٹھویں کم عمر کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔

متعلقہ تحاریر