ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گانے کی تعریف کردی

ماہرہ نے عروج کے گانے کی کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ یہ گانا مجھے خوبصورت دنیا میں لے گیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شہزادی ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ابھرتی ہوئی گلوکارہ عروج آفتاب کے گانے کی ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے، نہایت عمدہ موسیقی کی دھن پر ترتیب دیا گیا یہ گانا صوفیانہ کلام جیسا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ نے گانے کی کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی کبھی میں کسی لڑکی کی گول گھومتے ہوئے تصویر دیکھتی ہوں تو ناجانے کیوں مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میں ہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان پر آسیب کا سایہ، لاپتہ ہونے والے اراکین اسمبلی کا ویڈیو بیان جاری

حلوے اور مٹھائیاں کھانے والے کراچی کے حیرت انگیز  مگرمچھ

میں اپنی دنیا میں گھوم رہی ہوں، محبت اور زندگی کے اپنے خیال میں۔ کبھی کبھی یہ دنیا ٹوٹنے لگتی ہے لیکن شاعری کی ایک سطر، ایک گیت اور فن پاروں کا ایک خوبصورت نمونہ مجھے دوبارہ اسی دنیا میں لے جاتے ہیں۔

کوئی بھی ایسی چیز جو کہ مجھے اس دنیا کی یاد دلائے وہ مجھے واپس اس میں لے جاسکتی ہے۔

آج کے دن، یہ گانا مجھے اپنی خوبصورت دنیا میں واپس لے گیا، یہ میرے پسندیدہ ترین فنکاروں میں سے ایک نے گایا ہے، عروج آفتاب نے۔

عروج آفتاب امریکہ میں مقیم گلوکارہ ہیں جو کہ جاز اور صوفی موسیقی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنی پہلی البم ‘bird under water’ کو سنہ 2014 میں ریلیز کیا تھا جسے عالمی طور پر پذیرائی حاصل ہوئی اور اسے این پی آر کے 200 بہترین گانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

عروج نے اپنی دوسری البم ‘سائرن آئی لینڈز’ کے عنوان سے جون 2018 میں ریلیز کی تھی جو کہ نیویارک ٹائمز کے 25 بہترین کلاسیکی گانوں میں شمار کی گئی۔

اور اب ان کی تیسری البم رواں سال اپریل میں ریلیز ہوئی جس میں لوگوں کی کہانیاں، تعلقات اور گزرے وقتوں کی یادیں شامل ہیں، یہ البم عروج نے اپنے چھوٹے بھائی مہر کی یاد میں تخلیق کی۔

عروج آفتاب کا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ ان کے گانے ‘محبت’ کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2021 میں اپنی پلے لسٹ کا بہترین گانا قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر