ورلڈ بینک بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان لی
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان لی ہے جبکہ عالمی بینک بھی معاونت کرتے ہوئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اربوں روپے کے سالانہ نقصانات کم کرنے کے لیے عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس سلسلے میں عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں
"شکیرا” کی نقل کرنے پر ‘نورا فتیحی’ کو تنقید کا سامنا
عالمی بینک کی جانب سے ملنے والی قرض کی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی، وزات اقتصادی امور کے حکام کے مطابق پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان معاہدہ پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے۔
معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے۔ ورلڈ بنک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بنک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔ حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔
منصوبے کے تحت حیسکو، میپکو اور پیسکو کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاور ڈویژن کو نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ء کے تحت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ میں بھی معاونت کرے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے مسلسل تعاون فراہم پر عالمی بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔