اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

حرا مانی کو میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا  گاتے ہوئے دیکھاگیا

اداکارہ حرا مانی کو کنسرٹ میں گانا ‘یارا نیند آئے نہ’ گانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی آواز اور گانے سمیت لباس پہننے کے انداز کو خوب مذاق کا نشانہ بنایا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور  ماڈل حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا  گاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں صارفین نے حرا مانی کا خوب مذاق بنایا ، ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار مانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیلیے تیار، حرا مانی خوشی سے نہال

حرا مانی نے بالی ووڈ فلم کا گانا گاکر دل جیت لیے

صارفین نے اداکارہ کی آوازسمیت  ان کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ یہ کنسرٹ ہورہا ہے یا کوئی  مذاق ؟  حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کے ہاتھ میں  مائک دے دیاہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اپنی گلوکاری کے  جوہر دکھانے کی کوشش کی ہے ، اس سے قبل بھی وہ  گیت ’ سواری‘ سے گلوکاری  کے شعبے میں آچکی ہیں ۔

کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کیا گیا تھا  جس میں گلوکارہ گیت گاتے ہوئے خوب لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ گیت ’ سواری ‘  کی  4 منٹ 20 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض 20 گھنٹوں میں 2لاکھ پچانوے ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا ، اس گانے کو صارفین نے پسند کیا تھا تاہم اس پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تا ۔

 واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘، ’دو بول‘ ، ’دل موم کا دیا‘، ’آنگن‘،،’میرے پاس تم ہو‘ ، اور ’محبتیں چاہتیں ‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے  اپنے کیرئر کا آغاز ایک  کمرشل سے کیا تھا جس کے بعد انھوں نے باقاعدہ اداکاری شروع کردی تھی اور اب انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری  کا بھی آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر