وزیراعظم نے تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، عہدےدار فارغ

بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر اہم فیصلہ، سینٹرل سے تحصیل تک کی تمام کمیٹیاں ختم، نیا انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے گا، فواد چوہدری۔

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے، تمام عہدے داران کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل سے لے کر تحصیلوں تک کی تمام کمیٹیاں ختم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری  اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے

ملک سے چند سالوں میں گیس ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ نئی آئینی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام قیادت متفقہ طور پر شامل ہو گی، پارٹی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی رشتے دار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مقامی قیادت نہیں کرے گی، ملک کے تمام رہنماؤں میں سب سے زیادہ مقبول عمران خان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی صرف سندھ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب تک محدود ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر