نواز شریف جنوری میں وطن واپس آرہے ہیں، سلیم صافی کی پیشگوئی
پاکستان کے معروف اینکر پرسن سلیم صافی کی خبر اپنی جگہ مگر نیوز 360 نے چند ایک سوالات اٹھائے ہیں۔ جن کے جوابات نیوز 360 کے ناظرین سلیم صافی اور ن لیگ سے ضرور چاہیں گے۔
پاکستان کے معروف صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے اینکر پرسن سلیم صافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن نے لکھا ہے کہ "میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے۔ منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائیں گے۔”
یہ بھی پڑھیے
رنویر سنگھ کی والدہ نے ورلڈکپ ٹرافی اٹھالی
نواز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز کا محبت بھرا منفرد اظہار
سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاوں کے خاتمے کے اپیلیں ہوگی۔ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی کڑی ہے جبکہ نواز شریف سکرپٹ سے مطمئن ہیں۔ اعلان ختم ہوا۔”
پاکستان کے معروف اینکر پرسن سلیم صافی کی خبر اپنی جگہ مگر نیوز 360 نے چند ایک سوالات اٹھائے ہیں۔ جن کے جوابات نیوز 360 کے ناظرین سلیم صافی اور ن لیگ سے ضرور چاہیں گے۔
1: پہلا سوال تو یہ ہے کہ نواز شریف صاحب جب پاکستان سے لندن گئے تھے تو شدید بیمار تھے ، ان کے پلیٹلیٹس انتہائی گر چکے تھے۔ اب جبکہ سلیم صافی صاحب کے بقول وہ واپس آرہے ہیں تو ان کی بیماری کا اسٹیٹس کیا ہے؟ کیونکہ پبلکی ان کی بیماری کو اسٹیٹس کیا ہے کسی کو پتا نہیں ہے۔ اگر وہ واقعی صحت یاب ہو گئے ہیں تو اس کا کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ہوگا وہ ابھی تک سامنے کیوں نہیں آیا ہے؟
2: اگر نواز شریف صاحب واپس آکر کے دوبارہ بیمار ہو جاتے ہیں تو پھر کیا کریں گے ، کیونکہ اب ڈاکٹر طاہر شمسی بھی فوت ہو چکے ہیں۔ اب کون رپورٹ بنا کر دے گا کہ پلیٹلیٹس کم ہو گئے ہیں؟۔ اس لیے بیماری کا معاملہ صاف ہونا چاہیے۔
3: سب سے اہم سوال سلیم صافی صاحب اپنی ٹوئٹ میں خود فرما رہے کہ کہ ڈیل فائنل ہوچکی ہے جس کا واضح اشارہ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ ہے۔ اگر ڈیل کے نتیجے میں آرہے ہیں تو وہ جو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اور جو نعرہ ہے اس کا کیا ہوگا؟ یہ بات ن لیگ اور سلیم صافی کو بھی کرنا ہوگی۔
4: نواز شریف کے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ہے ، برطانیہ ان کا ویزہ بڑھا نہیں رہا ہے وہ اپیل میں گئے ہوئے ہیں۔ تو کیا پھر نواز شریف صاحب کسی ڈیل کے نتیجے میں آرہے ہیں یا پھر مجبوراً آرہے ہیں کیونکہ ویزہ میں ان کو توسیع نہیں مل رہی ہے۔ کیونکہ وہ کسی بھی وقت ڈی پورٹ کیے جاسکتے ہیں ، وہ پاکستان آئیں گے یا پھر انہیں کسی اور ملک جانا پڑے گا۔
ان چاروں صورتوں پر اگر سلیم صافی اپنی خبر پر اب بھی قائم ہیں تو وہ وضاحت دے دیں ، اور اگر ن لیگ سمجھتی ہے کہ سلیم صافی کی خبر درست ہے تو وہ وضاحت دے دے۔









