مری میں پھنسے سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی،19افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی نافذ کردی، سیاحوں کے مری میں داخلے پر مکمل پابندی،ایک ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، 16 سے 19اموات ہوچکیں،پاک فوج طلب کرلی،وزیرداخلہ
مری میں شدید برف باری اور برفانی طوفان کےباعث سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بدترین ٹریفک جام کے باعث ایک ہزار گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، وزیرداخلہ شیخ رشید نے پھنسی ہوئی گاڑیوں میں سے 16 سے 19افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
وزیرداخلہ شیخ رشیدریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلیے مری پہنچ گئے۔وزیرداخلہ نے 12گھنٹے کی کوششوں کے باجود مری میں ٹریفک بحال کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے سول و آرمڈ فورسز سے مدد طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلیے اپنا ہیلی کاپٹر دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
کالام کی شدید برفباری میں جیب ریلی، سیاحوں کے مزے
وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مری میں ایک ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔گاڑیوں میں 16 سے 19 کے درمیان اموات ہوئی ہیں ،مری میں گاڑیوں اور پیدل جانے والوں پر پابندی عائد کررہے ہیں ۔یہ مری جانے کا کوئی ٹائم نہیں ہے۔صرف امداد سامان لے جانے والی گاڑیوں کو مری جانے کی اجازت ہوئی۔
مری میں 19 سے 19 کے درمیاں اموات ہوئیں شیخ رشید #Murree pic.twitter.com/xG3tgWfJtO
— Abdul Jabbar (@abduljabbarisb) January 8, 2022
وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کئی سال بعد سیاحوں نے اتنی بڑی تعداد میں مری کا رخ کیا ہے جس کے باعث بحران پیدا ہوا اور ہمیں ٹریفک بند کرنا پڑی،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرروالپنڈی امداد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔انتظامیہ رات بھر جاگتی رہی مگر اللہ کو یہی منظور تھا۔ پاک فوج کی 5 پیدل پلاٹون بلوائی ہیں، رینجرز ، پولیس اور ایف سی کو طلب کرلیا۔امید ہے آج شام تک صورتحال پر قابو پالیں گے۔ کل رات 9 بجے تک کسی سیاح کو مری جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتہائی افسوسناک خبر مری کلڈنہ کے پاس رات سے شدید برفباری میں پھنسے 16 افراد کے مرنے کی اطلاع ذرائع کے مطابق ایک گاڑی میں ایک ہی خاندان کے8 افراد بھی اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں جو صورتحال چل رہی ہے اسے مزید ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے
اللہ پاک پھنسے ہوئے لوگوں پر رحم فرمائے ۔ pic.twitter.com/pCIho1QPvW— Shoaib Abbasi 🗨 (@Ab_bbc) January 8, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرگردش متعددوڈیوز میں گاڑیوں میں پھنسے سیاحوں کو خوابیدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیوز بنانے والے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑیوں میں موجود فیملیز جاں بحق ہوچکی ہیں ۔ایک وڈیو میں گاڑی میں بے ہوش نظر آنے والے 2بچوں سمیت 4 افراد کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی موت واقع ہوچکی ہے۔
Govt decides to close roads leading to #Murree from Islamabad are hereby closed in public interest because of traffic jams and rush of visitors. Everyone is requested to plz postpone their plans for now. Entry from Islamabad will stay Closed till Sunday Night . #snowday #SajalAly pic.twitter.com/TyZrrgtHIX
— Daud Samuel Rajput98 (@DaudSRajput98) January 7, 2022
بریکنگ: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تصدیق کر دی ہے کہ برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
اس گاڑی میں پھنسی فیملی بھی اللہ کو پیاری ہو گئی۔ چھوٹے چھوٹے بچے شامل 😢😢 pic.twitter.com/B0Dxhy34kp— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) January 8, 2022
Worst traffic jam in Murree.. Tourists are advised not to travel to hill resort for next few days .. it’s no more romantic ..#Murree pic.twitter.com/VJMThJtqk9
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) January 7, 2022
ایس ایچ او مری کے مطابق لور ٹوپا، سنی بینک چوک اور گلڈنہ روڈ پر سیاحوں کی گاڑیاں 4،4 فٹ برف میں پھنسی ہیں ،گاڑیاں نکالنے کیلیے کرینیں درکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مری میں دوبارہ برفباری شروع ہونے والی ہے،راولپنڈی پنجاب اور کے پی کے انتظامیہ پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔









