کالام کی شدید برفباری میں جیب ریلی، سیاحوں کے مزے

غیرملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ایونٹ سنو فال کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

کالام کی برفیلی سڑکوں پر فور بائی فور جیپ ریلی نے خوبصورت سما باندھ دیا۔ ڈرائیوروں نے برف سے ڈھکی سڑکوں پر گاڑیاں دوڑاتے ہوئے ایک دوسرے سے سبقت کے جانے کے لیے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

سنو جیپ ریلی میں مجموعی طور پر 70 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جن میں مقامی اور غیر مقامی ڈرائیور شامل تھے۔ اس برفانی مقابلے کو سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی بھرپور انجوائے کیا۔

پہلے دن کے سنو جیپ ریلی مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن کالام کے نوجوانوں فرمان علی اور محمد سید نے اپنے نام کردی۔

سنو جیپ ریلی کے دوسرے دن کے مقابلوں میں تین خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ مردوں کے  مقابلوں میں شکیل برکی اور خواتین کے  مقابلوں میں 14 سالہ عائشہ نے پہلی پوزیشن حا صل کی

سنو چیپ ریلی کو دیکھنے کے لئے سیاحوں نے بھی کا لام کا رخ کیا اور ہزاروں کے تعداد میں سیاحوں نے برفیلی ٹریک پر کرتب دکھاتے گاڑیوں کو دیکھا

یہ بھی پڑھیے

مارٹینا ناوراتیلووا نے اسرائیلی مظالم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

وزیراعظم اور کرکٹ بورڈ میں ہم آہنگی سے ٹیم کی کارکردگی بہترین

فرنٹئیر فور بائی فور کلب اور مقامی ننظیم جی سی ڈی پی نے ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس ریلی کو فرنٹئیر فور بائی فور کلب ، خیبرپختونخوا ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ اور جی سی ڈی پی نے ماؤنٹین ڈیو کے تعاون سے وادی کالام میں منعقد کیا گیا ۔ ریلی منعقد کرنے کا مقصد ونٹر ٹوارزم کو فروغ دینا تھا۔

ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے جیب کا نظارہ کیا اور لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر سیاحوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مزید ایونٹس بھی ہونے چاہئیں تاکہ سنو فال کے ساتھ ساتھ ونٹر ٹورازم کا مزہ دوبالا ہو جائے۔

متعلقہ تحاریر