کے پی کے میں بارش اور برف باری سے 6 افراد جاں بحق، رپورٹ
خیبر پختون خوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا یے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا کے حکام کا کہنا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں امدادی ٹیمیں ہماوقت تیار ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق، 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے
صوبائی حکومت کا پاک افغان دوستی بس سروس فعال کرنے کا فیصلہ
گورنر شاہ فرمان کی شاہ خرچیاں، سالانہ اخراجات 30 کروڑ روپے سے تجاوز
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے رپورٹ کے مطابق بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہیں، ضلعی انتظامیہ بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔

خیبر پختون خوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا یے، جبکہ مری سے گلیات میں داخل ہونے والے سیاحوں کو روک دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم فعال ہے، سیاح کسی بھی خطرے کی صورت میں 1700 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 نتھیا گلی سٹیشن مکمل طور پر آپریشنل ہے اور اہلکار موجود ہیں، ریسکیوکے اہلکار گلیات سمیت دیگر برفباری والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ایبٹ آباد سے مزید ٹیمیں بھیجی گئیں ہیں، ریسکیو1122 کی جانب سے برف سے روڈ بندش والے مقام پر میڈیکل کیمپ قائم کیا جارہا ہے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ میں مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائیگی، ریسکیو1122 کالام، ناران، شغران، سوات، چترال، شانگلہ، کوہستان سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر موجود ہیں۔









