صوبائی حکومت کا پاک افغان دوستی بس سروس فعال کرنے کا فیصلہ

کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق بس سروس کے لیے ٹینڈر 14 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

خیبر پختون خوا (کے پی کے) کی حکومت نے پاک افغان دوستی بس سروس ایک مرتبہ سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 سال سے معطل دوستی بس سروس کو دوبارہ فعال کرنے کیلے دونوں ممالک افغانستان اور پاکستان نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر بس سروس پرانے روٹ یعنی پشاور سے افغان صوبے جلال آباد تک چلای جائی گی.

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت کا آدھی صدی پرانا چترالی بازار اپنی ثقافت کی پہنچان

گورنر شاہ فرمان کی شاہ خرچیاں، سالانہ اخراجات 30 کروڑ روپے سے تجاوز

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کے مطابق ابتدائی طور پر چالیس بسوں کے زریعے روزانہ مسافروں کو جلال آباد سے پشاور تک لایا جائے گا۔ امیگریشن سہولت مسافروں کے لیے بس اڈے پر ہی فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام اڈے پر ہی مسافروں کی دستاویزات چیک گریں گے، جبکہ مسافروں کی سیکورٹی پشاور اور ضلع خیبر کی انتظامیہ اور پولیس کے ذمے ہو گی۔

کمشنر پشاور ریاض محسود کا مزید کہنا تھا کہ اس سروس کے لیے بس کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کیلے 14 جنوری کو ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ زیرو میٹر سیکورٹی اور سہولیات سے لیس بسیں چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین سروسز فراہم کرنے کے بعد اسلام آباد تا کابل بس سروس چلائی جائے گی۔ یاد رہے پاک افغان بارڈر سروس سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر 2016 میں بند کر دی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر