اداکارہ صبا قمر کی نئی ویب سیریز "نینا کی شرافت” کا پوسٹر جاری
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے ڈائریکٹر نے اداکارہ کی کیمسٹری کے مطابق شوخ اور چنچل کردار کا انتخاب کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان نیوی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم "ہنگور ایس 131 ” ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکارہ صبا قمر نے ایک جاندار کردار ادا کیا تھا ، اب اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم "نینا کی شرافت” کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فلم "نینا کی شرافت” "اردو فلکس” پر ریلیز کی جائے گی جس کی ڈائریکشن ثاقب خان دی ہے، ڈائریکٹر نے اداکارہ کی ذاتی زندگی کی کیمسٹری سے متاثر ہو کر نینا کا انہیں تفویض کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹرولز کے بعد دیرینہ دوست نے بھی عدنان صدیقی کی سیلفی کا چربہ بناڈالا
مجھے سانولی اور فربہ لڑکی ہونے پر فخر ہے، متھیرا
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار احمد حسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں صبا قمر دلفریب انداز میں کیمرہ ہاتھ میں لیے احمد حسن سے ٹیک لگائی بیٹھی ہیں جبکہ احمد حسن کتاب ہاتھ میں لیے دور کہیں خلاؤں میں کھوئے ہیں۔
View this post on Instagram
پوسٹر سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر کا کردار کافی بولڈ اور شرارتی ہے جبکہ احمد حسن کا کردار سیریئس دکھائی دے رہا ہے ۔ ویب سیریز کی ہدایتکاری ثاقب خان نے دیں ہیں جبکہ فرحان گوہر ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین "نینا کی شرافت” اردو فلکس پر جلد از جلد دیکھنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔
حسنین لہری نامی انسٹا صارف نے دل کے ایموجیز بنا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صباقمر فین ڈم نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے "صدقے جاؤں اس شرافت پر”۔









