مجھے سانولی اور فربہ لڑکی ہونے پر فخر ہے، متھیرا

جو میرا کام ہے وہ میں کررہی ہوں اور جو ناقدین کا کام ہے وہ کررہے ہیں

اپنے انتہائی بے باک مزاج اور بنا سوچے سمجھے بولنے کے باعث اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی  پاکستان کی معروف ماڈل، میزبان و اداکارہ متھیرا نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن  کے باعث نمایا ہوتے ہوئے حصوں کے ساتھ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور ان تصاویر کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ یہ میری حالیہ زندگی کا سچ ہے اور  میں اس حوالے سے زرا بھی پریشان یا شرمندہ نہیں ہوں  بلکہ مجھے ایک سانولی اور فربہ لڑکی ہونے پر فخر ہے۔

اداکارہ متھیرا اکثر اپنے  متنازع بیان اور بے باک لباس اور فوٹو شوٹ کے باعث تنقید کی زد میں رہتی  ہیں تاہم ان تمام تنقید وں کے باوجود  اداکارہ نے کبھی بھی اپنے  اوپر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا انکا کہنا ہے کہ جو میرا کام ہے وہ میں کررہی ہوں اور جو ناقدین کا کام ہے وہ کررہے ہیں تو ہم دونوں ساتھ ساتھ اپنا اپنا کام کررے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا؟ ‘متھیرا کے ٹیٹو’!

سرخ گلاب کے ساتھ اداکارہ و ماڈل متھیرا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

چند روز قبل اداکارہ  متھیرا  نے اپنا ایک بے باک فوٹو شوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا جس کے انسٹا گرا م پر وائرل ہو تے ہی صا رفین کا تبصروں کا  ایک سیلاب آگیا تھا ،صا رفین اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کر رہے تھے ، بعض سوشل میڈیا صا رفین نے تو اد ا کا رہ کو مشورہ دیا ہے کہ جا کر بالی ووڈ جوا ئن کر لیں کیونکہ ان کو وہاں کھل کر کھیلنے کے اور بھی مو اقع ملیں گے۔

ایک صارف نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "جہنمی عورت ” اس تبصرے کو خود متھیرا نے بھی شیئر کیا تھا اور اس کو خوب انجوائے بھی کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر