پی ایس ایل سیزن: پی سی بی کا پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے معاہدہ

اس تاریخی معاہدے پر پاکستان ٹیلی ویژن ، اے آروائے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2022 اور 2023 کے ایڈیشن  کو2 براہ راست ناظرین تک پہنچانے کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن  اسپورٹس اور آے آر وائی کے اے اسپورٹس  سے باقاعدہ  معاہدہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ٹی وی اور اے آروائی کنسورشیم   کے  ساتھ ہونے والا تاریخی معاہدہ  لاہور  میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں  دستخط کیا گیا ،  پی ایس ایل کے تمام میچز کو براہ راست دکھانے کیلئے  براڈکاسٹ رائٹس کے تحت  سب سے زیادہ، 4350786786 روپے کی بولی لگا کر نشریاتی حقوق حاصل کیے، جو گزشتہ کے  مقابلے میں 50 فیصد زائد کی بولی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ بھی رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلیے ٹیم کا انتخاب خود کریں گے

اس موقع پر  پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج وہ اس تاریخی معاہدے پر پاکستان ٹیلی ویژن ، اے آروائے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہماری قومی شناخت بن چکی ہے، جو  شائقین کرکٹ کو تیزی سے اپنی طرف راغب کررہی ہے۔ شائقین کرکٹ بھی لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کرتے  ہیں۔

متعلقہ تحاریر