رمیز راجہ بھی رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ اچھی رہی، رضوان نیا اسٹار بن کر ابھرا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے میچز میں بہترین پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور رضوان کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ رضوان اور بابر اعظم نے پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی میں بہت ہی متاثر کن ریکارڈ کا تعاقب کیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور اطمینان اس کارنامے کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیئے

چترال میں رواں سال مارخور کی دوسری ٹرافی ہنٹنگ

رمیز راجہ کا محمد رضوان کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ رضوان کیلئے سال دوہزار اکیس بہترین سال ثابت ہوا ہے جبکہ بابر اعظم بھی ان کے اچھے ساتھی ثابت ہوئے ہیں۔

رمیز راجہ نے ون ڈے سیریز کی ری شیڈولنگ پر افسوس کا اظہاربھی کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ون ڈے سیریز انشاء اللہ اس سال جون میں ہوگی جس کیلئے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران میدان میں کراچی کے شہریوں کی عدم دلچسپی پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں شکوہ کیا تھا کہ عوام میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کیوں نہیں آئے۔

متعلقہ تحاریر