ثناء فخر کا بے باک فوٹو شوٹ: سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
ثناء فخر نے فلم "یہ دل آپ کا ہوا"میں اپنے بہترین کام کے باعث بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ثناء فخر اپنےبے باک فوٹو شوٹ کے باعث سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائی جارہی ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکارہ اور ماڈل ثنافخر جنہوں نے اپنی عمدہ اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دل چیت لئے انھوں نے فلم "یہ دل آپ کا ہوا "میں اپنے بہترین کام کے باعث نگار ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ثناء جاوید اور اداکارہ ثناء فخر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ثناء فخر کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی تنقید
Hottie @SanaSensation in her perfect bike rider look ❤️🔥 pic.twitter.com/v18ZMWKg01
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) January 13, 2022
اداکارہ نے حالیہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنی بے باک تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے میرون کلر کی ٹیک ٹاپ اور بلیک کلر کی چست ٹراوزر پہنا ہوا تھا ، اداکارہ کی جانب سے بے باک فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے ۔









