عامر لیاقت اور علی زیدی کے اختلافات ختم، گلے لگالیا
عامر لیاقت کہتے ہیں علی زیدی نے کراچی میں اقربہ پروری اور اپنے اپنوں کو نوازنے کا جو اندوہناک کھیل کھیلا ہے وہ خطرناک ہے

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے علی زیدی کو ہدایت دی ہیں کہ کراچی میں عامر کے بنا کوئی فیصلے نہ کیے جائیں، عامر لیاقت کراچی میں پی ٹی آئی کی کھلی آواز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور پی ٹی آئی کے سندھ کے صدر علی زیدی کے درمیان ملاقات میں اختلافات ختم ہو گئے، عامر لیاقت نے وفاقی وزیر کو گلے لگا لیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مشی خان کا عامر لیاقت کی توہین آمیز پوسٹ پر منہ توڑ جواب
پی ٹی آئی میں مخصوص لابی کو آگے لایا جارہا ہے، عامر لیاقت حسین
وزیراعظم جناب عمران خان کی ہدایت اور حکم پر جناب علی زیدی @AliHZaidiPTI سے گلے مل کر گِلے دور کر لیے وزیراعظم نے علی زیدی کو ہدایت دی کہ کراچی میں عامر کے بنا کوئی فیصلے نہ کیے جائیں، عامر لیاقت کراچی میں پی ٹی آئی کی کھلی آواز ہے۔ @AliHZaidiPTI @ImranKhanPTI @UKPTIOfficial pic.twitter.com/PDMBYz0WDD
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 14, 2022
گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامرلیاقت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور حکم پر علی زیدی سے گلے مل کر گِلے شکوے دور کر لیے وزیراعظم نے علی زیدی کو ہدایت دی کہ کراچی میں عامر لیاقت کے بنا کوئی فیصلے نہ کیے جائیں، عامر لیاقت کراچی میں پی ٹی آئی کی کھلی آواز ہے۔
آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گاجب کوئی راستہ نہیں بچے وزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا،احتجاج جمہوری حق ہے اور عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں وہ جو فرمائیں گے وہی کروں گا مگر دوست کو اتنا نہ آزماؤ کہ کھو بیٹھو، بالغ النظر جانتے ہیں کراچی میں میری کیا حیثیت ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 13, 2022
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انھیں تین بجے اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا ، علی زیدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جناب علی زیدی نےاقربہ پروری اور اپنے اپنوں کو نوازنے کا جو اندوہناک کھیل کھیلا ہے اس سے کارکنان دل برداشتہ ہیں ، مجھے چھوڑیے ایک عمران خان کا میرے علاوہ بھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیرا ہے لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آخری گیند تک پاکستان تحریک انصاف کراچی کے لیے لڑوں گاجب کوئی راستہ نہیں بچے وزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا،احتجاج جمہوری حق ہے اور عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں وہ جو فرمائیں گے وہی کروں گا مگر دوست کو اتنا نہ آزماؤ کہ کھو بیٹھو، بالغ النظر جانتے ہیں کراچی میں میری کیا حیثیت ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں علی زیدی بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں،کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے، کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو قبول نہیں کررہے تاہم پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ، خان صاحب نے کہہ دیا چھوڑ دو ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں ،جو عمران خان کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔









