لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیملا مورون کی جعلی خبر انٹر نیٹ پر وائرل
کیملا مورون کا کہنا ہے ڈی کیپریو نے مجھے سائنس فکشن مودی اسٹار وار کی ہر ایک فلم دیکھنے پر مجبور کیا

اگر آپ حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود ہیں تو یقیناآپ نے ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ اور ماڈل کیملا موررون کے درمیان ہونے والی دلچسپ ڈیٹ کے حوالے انٹرنیٹ پر افواہ کو ضرور دیکھا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹویٹر صارف Le Cinéphiles کی طرف سے لیونارڈو ڈی کیپریو کی 22 سالہ گرل فرینڈ امریکی ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ کیملا مورون کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کے نام سے بتایا گیا کہ کیملا مورون نے لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ اپنے بدترین ڈیڈ کے حوالے سے بتایا ، انھوں نے بتایا کہ ڈی کیپریو نے ان کے ساتھ یادگار ڈیٹ کیلئے ایک پورا سنیما کرایہ پر لیا اور اسے ہالی وڈ کی سائنس فکشن مودی اسٹار وار کی ہر ایک فلم دیکھنے پر مجبور کیا ، اور اس دوران وہ خود دشمنوں سے لڑنے کی اداکاری کرتا رہا۔
BREAKING: Leonardo DiCaprio’s ex-girlfriend, Camila Morrone details the “worst date of my life” with the actor.
“He rented out a whole cinema, and made me watch every single ‘STAR WARS’ movie while he ran around with his lightsaber pretending to fight bad guys.” pic.twitter.com/uE5EnZMOp5
— Le Cinéphiles (@LeCinephiles) January 14, 2022
یہ بھی پڑھیے
لیونارڈو ڈی کیپریو کا موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک اور انتباہ
ڈی کیپریو اور جینیفر لارنس نئی فلم میں خلانورد بن گئے
Le Cinéphiles کے نام سے ٹوئٹر صارف کا یہ پیج مزاحیہ میمز اور فنی خبروں کے حوالے سے مشہور ہے تاہم اس پیج پر یہ پوسٹ شیئر ہونے کے بعد ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے کئے ہزاروں نے اس کو شیئر بھی کیا اور دیکھتے دیکھتے یہ خبر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ۔
واضح رہے کہ ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ کیملا مورون اس سے قبل بھی خودسےعمر میں 23سال بڑے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے پر لوگوں کی جانب سے تنقید پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں اور انھوں نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ جب اس رشتے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟ کیملا مورون نے اب تک صرف 4 فلموں میں ہی اداکاری کی ہے، تاہم لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔









