نورافتحی نے بھارتی یوٹیوبر بی یونک کو تھپڑ کیوں مارا؟

بھارتی ڈانسر نورافتحی نے یوٹیوبر نکنج لوٹیا عرف بی یونک کو تھپڑ رسید کردیا۔بی یونک نے واقعے  کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

بیونک نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ جب  آپ کی  گرل فرینڈ حد سے زیادہ حفاظت کرنے والی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

 

نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا

نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick (@beyounick)

وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک اسکٹ ہے جس میں نورافتحی کو بیونک کی گرل فرینڈ دکھا یا گیا ہے۔وڈیو کی ابتدا میں نورا فتحی میک اپ کرتے ہوئے بیونک سے پوچھتی ہیں کہ کیا واقعی تم میرے ساتھ نہیں چل رہے؟

بی یونک  کہتے ہیں کہ  وہ سالسا نائٹ ہے میں وہاں جاکر کیا کروں گا،مجھے ڈانس نہیں آتا۔جس پر نورا فتحی  کہتی ہیں کہ مجھے پتہ ہے لیکن تم آج تک کبھی نہیں گئے۔سب لڑکیاں  اپنے بوائے فرینڈز کوپارٹیز میں لے کر آتی ہیں اور میں ہمیشہ اکیلے جاتی ہوں۔

اس پر بی یونک سوال کرتے ہیں کہ ہماری دوستی کو کتنا عرصہ ہوگیا کیا تم نے کبھی مجھے ڈانس کرتے دیکھا ہے؟ نورافتحی کہتی ہیں  کہ نہیں میں نے تمہیں ڈانس کرتے نہیں دیکھا مگر تم اپنی یہ  ٹوپی تو خوبصورتی سے گھماسکتےہونا۔بی یونک کہتے ہیں کہ یہ کام میں ہر پارٹی میں کرچکا ہوں اور اب تک 20مرتبہ اس عمل کو دہرا چکا ہوں،بہت معذرت  ،اب میں یہ نہیں کرسکتا۔جس پر نورا فتحی صبح ملنے کا وعدہ کرکے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

دوسرے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ نورا فتحی سالسا پارٹی میں ڈانس کرتے نوجوانوں کے بیچ کھڑی ہیں کہ اچانک بیونک وہاں آتے ہیں اور مہارت سے ڈانس شروع کردیتے ہیں جس پر نورا فتحی حیران رہ جاتی ہیں لیکن بیونک جیسے ہی ڈانس ختم کرکے نورا فتحی کے پاس آتے ہیں وہ انہیں زور دار تھپڑ رسید کردیتی ہیں۔

نورافتحی سوال کرتی ہیں کہ تمہیں کس لڑکی نے ڈانس سکھایا؟ بی یونک کہتے ہیں کہ میں پچھلے 2ماہ سے اس ڈانس کی مشق کررہا تھا تاکہ میں تمہیں متاثر کرسکوں ۔ نورا فتحی کہتی ہیں تم نے میرے لیے کسی اور لڑکی سے ساتھ ڈانس سیکھا، تم 2 ماہ تک کیا کرتے رہے ہو، تم اپنی ڈانس پارٹنر کے ساتھ گرمی اسٹیپ کررہے تھے؟

جس  پر بی یونک کہتے ہیں کہ ابھی تو سردیاں ہیں اور میں نے گرمی اسٹیپ نہیں کیا، میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ تم کہتی ہو کہ میں ڈانس نہیں کرتا۔ جس کے بعد نورا فتحی ناراض ہوکر وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

بی یونک نے اپنے یوٹیوب چینل پر وڈیو کی بی ٹی ایس بھی شیئر کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر