کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال آنے والا نومولود پراسرار بیماری میں مبتلا
ڈاکٹرز کے مطابق نوزائیدہ بچے کا مثانہ نہیں ہے جبکہ جگر اور دیگر اعضاء کی جسامت عام بچوں کے مقابلے میں بہت چھوٹی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو سیرینومیلیا نامی بیماری کا شکار ہے، بچے کا مثانہ نہیں ہے جبکہ جگر اور دیگر اعضا کی جسامت بہت چھوٹی ہے۔
والدین بچے کو کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال لائے ہیں، اس حوالے سے جب متعلقہ ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا تو اسپتال کے ایمرجنسی انچارچ نے بتایا کہ یہ بچہ سیرینومیلیا (Sirenomelia) نامی بیماری کا شکار ہے جسے ”مرمیڈ سینڈروم“ بھی کہا جاتا ہے۔
اس مرض سے متاثر ہونے والے بچے کا اوپر کا جسم عام انسان کی طرح جبکہ نچلا حصہ مچھلی کی دم کی طرح کا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف فیملی کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپوں کے خلاف پی ایم اے قصور کا یوم سیاہ
بچے کی حالت کے حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس بچے کا مثانہ نہیں ہے جبکہ جگر اور دیگر اعضاء کی جسامت بھی بہت چھوٹی ہے۔
ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دراصل ان بچوں کی دونوں ٹانگیں بیماری کی وجہ سے جڑی ہوتی ہیں اورمچھلی کی دم کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔
یہ مرض بہت نایاب ہے اور ایک لاکھ حاملہ خواتین میں سے کسی ایک کے پیٹ میں موجود بچے کو لاحق ہوتا ہے۔
اس مرض سے متاثرہ بچے پیدا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر جاتے ہیں، تاحال اس مرض کی وجوہات کا پتا نہیں چلایا جا سکا ہے۔









