زلفی پر کوک سٹوڈیو کے گانے ‘توجھوم’ کی دھن چوری کرنے کا الزام
یہ دھن 2021 میں موسیقار ذوالفقار خان المعروف ذوالفی کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی تھی

پاکستان کے موسیقی کے معروف شو کوک اسٹوڈیو نے جیسے ہی اپنے 14 ویں سیزن کا آغاز کیا اس کے ساتھ ہی موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار کیا ختم ہوا اور لوگوں نے دیکھا کہ شو میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ نے چند ہی گھنٹوں میں دھوم مچادی لیکن اس میں نیاموڑ اس وقت آیا جب گلوکارہ نرملا میگھانی نے تو جھوم کی دھن چرانے کاالزام لگاتے ہوئے اس کے ثبوت بھی پیش کردیے۔
سندھ کے ضلع تھرپارکرکے شہر عمر کوٹ سے تعلق رکھنےوالی ابھرتی ہوئی لوک فنکارہ نرملا میگھانی نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے آغاز میں لیجنڈری صوفی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گایا ہوا کلام "توجھوم” کے حوالے سے بتایا ہے کہ گانے ’تو جھوم‘ میں جو دھن استعمال کی گئی ہے وہ دھن ان کی تیار کردہ ہے اور انھوں نے یہ دھن 2021 میں موسیقار ذوالفقار خان المعروف ذوالفی کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی تھی تاہم ذوالفی کی جانب سے انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کا آغاز، ‘تو جھوم’ نے دھوم مچادی
آئمہ بیگ 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی خاتون فنکارہ
Tonight on @ZaraHatKay_Dawn we begin our special show on #InternationalWomensDay #IWD2019 with this young singer from #Thar #NirmalaMaghani pic.twitter.com/kWmfZsNzUt
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) March 9, 2019
انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنی تیار کردہ دھن پر موسیقار ذوالفقار خان کا نام دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں انھوں نے کہا کہ مجھے اس پر حیرت سے زیادہ افسوس اس بات پر ہوا کہ لیکن انہیں گانے میں کسی قسم کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔
گلوکارہ نرملا مگھانی نے کہا کہ ’وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ اپنے کام کی پہچان ملے اور تسلیم کیا جائے کہ یہ دھن ذوالفقار خان نے نہیں بلکہ نر ملا میگھانی نے تیار کی تھی مجھے اس کا کریڈٹ دیا جائے ،میں اور زیادہ کچھ نہیں چاہتی ‘۔









