جنوبی پنجاب صوبے کیلیے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، شاہ محمود قریشی
ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ علیحدہ صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیم پر مل کر کام کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری توجہ اصلاحات کے ذریعے معاشرتی اور معاشی کرنے کی جانب ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ماتحت جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ اسی کا ایک مظہر ہے۔
I welcome all opposition leaders to put the longstanding desire of the people of South Punjab foremost. Together we must reach consensus on passage of a Constitutional amendment for the creation of a separate province for South Punjab. https://t.co/xDF2qrJMmT
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 19, 2022
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی آسانی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی کمیٹیاں بھی معاشی و معاشرتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں صوبہ پنجاب سب سے آگے، رپورٹ
70 فیصد گیس پیدا کرنے والا صوبہ سہولت سے محروم
جنوبی پنجاب میں واقع اولیا کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں تمام حزب اختلاف کے رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی دیرینہ خواہش کو سب سے پہلی ترجیح بنائیں۔
ہم سب کو مل کر جنوبی پنجاب کا علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم پر اتفاق کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ساؤتھ پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے تقریر کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ علاقے کے لوگوں کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ہونے چاہئیں۔









