بالآخر حدیقہ کیانی کی ‘دوبارہ’ شادی ہوگئی

ڈرامہ سیریل میں حدیقہ کیانی بلال عباس کے مدمقابل کردار ادا کر رہی ہیں، پچھلے قسط میں بڑی مشکلات کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی کے پہلے ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ کی گزشتہ روز قسط نشر ہوئی تھی جس کے ایک سین کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

اداکاری کے میدان میں شائقین سے بےپناہ داد وصول کرنے والی حدیقہ کیانی نے تصویر کے متعلق لکھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کی پچھلی رات کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا۔

تصویر میں وہ ساتھی اداکار ماہر کے ساتھ کھڑی ہیں اور دونوں نے نہایت سادہ مگر پروقار انداز میں شادی کے بعد پوز دیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی اور سنیتا مارشل کی حیرت انگیز مماثلت, تصویر وائرل

حدیقہ کیانی اور بلال عباس کی شادی، ڈرامے کا ٹیزر جاری

ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ کا موضوع نہایت منفرد ہے جس میں حدیقہ کیانی کو ایک ادھیڑ عمر خاتون کا کردار نبھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ اپنے سے کم عمر لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہیں۔

دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن معاشرتی رویوں کی وجہ سے کوئی بڑا قدم اٹھانے سے گریزاں ہیں لیکن کل رات کی قسط میں دکھایا گیا کہ حدیقہ اور ماہر شادی کرچکے ہیں۔

اس ڈرامے میں ان دقیانوسی افکار کی نفی کی گئی ہے جو کہ عورت اور مرد کو طلاق کے بعد، اپنے جیون ساتھی کی وفات کے بعد خوش رہنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اگر آپ کے شوہر یا بیوی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے یا اس کی وفات ہوگئی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کے غم میں آپ خود کو جیتے جی مار لیں۔

متعلقہ تحاریر